کراچی میں میٹھے میں بیشمار ڈشز بنائی جاتی ہیں اور نہایت رغبت سے کھائی جاتی ہیں ،کوئی شیر خورمہ کا شوق رکھتا ہے تو کوئی گرما گرم گلاب جامن کا دیوانہ ہے، کوئی گجریلا کھاتا ہے تو کوئی برفی کا شوقین ہے،کسی کوشیرنی میں بھیگا رس گلا پسند ہے تو کوئی قلاقند کیلئے پاگل ہے لیکن جہاں بات کھیر کی ہو تو دوسری چیز پھیکی لگنے لگتی ہیں۔
کراچی میں دودھ، بادام اور چاول سے بنی مزیدار کھیر ایک نئی شکل اختیار کرچکی ہے جس کو ربڑی کھیر کا نام دیا جاتا ہے ، ربڑی کھیر کی خوشبو کھانے سے پہلے ہی آپ کو اپنا دیوانہ بنالیتی ہے اور ربڑی کھیر کھاتے ہی آپ اس کے ذائقے کے جادو میں کھوجاتے ہیں۔

کھیر ایک ایسی ڈش ہے جو پاکستان میں تقریباً ہر خوشی کے موقع پر بنائی جاتی ہے لیکن کراچی میں اس کو ربڑی کے ساتھ مکس کرکے نئی شکل دیدی گئی ہے۔
کراچی میں ناگن چورنگی پرواقع حاجی اصغر ربڑی شاپ پر انتہائی لذیر ربڑی کھیر انتہائی مناسب نرخوں پر شہریوں کو پیش کی جارہی ہے جبکہ اہم بات تو یہ ہے کہ حاجی اصغر ربڑی پر 18 سال سے شہریوں کو مزیدار ربڑی فراہم کی جارہی ہے لیکن ان کا ذائقہ اور معیار آج بھی ناصرف برقرار ہے بلکہ کھانے والوں کو دور دور سے اپنی طرف کھینچ لاتا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








