لاہور: شیخوپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ کو برآمد کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔
میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی پی او مبشر میکن کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ پولیس نے کوٹ عبدالمالک کے قریب خفیہ اطلاع پر لاہور جانے والی ایک گاڑی کو روک کر اس کے خفیہ خانوں سے 180 کلو چرس اور 36 کلو افیون برآمد کر لی ہے۔

مبشر میکن کے مطابق ملزمان مذکورہ منشیات لاہور اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ پولیس نے کارروائی کےدوران ایک خاتون اور ایک مرد کو بھی گرفتار کیا ہے۔
ڈی پی او مبشر میکن نے اچھی کارکردگی دکھانے پر شیخوپورہ پولیس کے اہلکاروں کو 50 ہزار روپے انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔ ان کا مزید بتانا تھا کہ منشیات کی مالیت 2 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








