ربڑی، دودھ کی کریم سے بنی ایک میٹھی ایک خاص ڈش ہے جو آپ کے مہمانوں اور پیاروں کے لئے ایک خاص تحفہ ہے، کراچی کے ناظم آباد نمبر 3 میں واقع نیو المہران بیکری کی ربڑی کراچی میں بہت زیادہ مشہور ہے، کیونکہ یہ قدیم زمانے سے ربڑی فروخت کررہے ہیں۔
بیکری کے روح رواں نے اس حوالے سے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ ربڑی اصل میں ہندوستان کی ایجاد ہے اور ایک ہندو نے ہی اس ربڑی کی بنانے کی بنیاد رکھی تھی، انہوں نے بتایا کہ ہندوستان اور پاکستان میں مختلف طریقوں سے ربڑی بنائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے انہوں نے حیدرآباد میں ربڑی بنانا شروع کی اور 1991 میں حیدرآباد سے کراچی شفٹ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ تب سے وہ ربڑی بنا رہے ہیں اور لوگ اس میٹھی مزیدار ڈش کو کھانا پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میٹھے پکوان بہت ہیں لیکن ربڑی کی کلاس اور معیار الگ ہی اہمیت کا حامل ہے، انہوں نے کہا کہ ربڑی میں ہم نے مختلف ذائقے آزمائے لیکن پستہ ربڑی کی بات ہی الگ ہے، جس کی بہت زیادہ مانگ ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم جس انداز میں ربڑی بناتے ہیں اس میں کافی محنت طلب کام ہوتا ہے، وقت بھی زیادہ لگتا ہے مگر ربڑی سب سے منفرد ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ ربڑی ایک مکمل غذا ہے، آدھا پاؤ ربڑی کھانے کا مطلب آپ نے ایک کلو دودھ پی لیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ربڑی ڈش کو منفرد انداز میں بناتے ہیں اسی لیے ہماری ربڑی منفرد ہے۔ ہم ایک کلو ربڑی کے لیے 900 روپے وصول کر رہے ہیں، جب کہ کراچی میں ربڑی کی قیمت عام طور پر 1000 روپے سے اوپر ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








