نسل پرستی انسان کی بنائی ہوئی چیزوں میں سب سے قابلِ نفرت ہے۔حمزہ علی عباسی

تازہ ترین

تازہ ترین

نسل پرستی انسان کی ایجاد کردہ چیزوں میں سب سے قابلِ نفرت ہے۔حمزہ علی عباسی
نسل پرستی انسان کی ایجاد کردہ چیزوں میں سب سے قابلِ نفرت ہے۔حمزہ علی عباسی

پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے مشہور فنکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ نسل پرستی انسان کی بنائی ہوئی چیزوں میں سب سے زیادہ قابلِ نفرت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ نسل پرستی نہ صرف قابلِ نفرت بلکہ بلا جواز بھی ہے جبکہ کسی شخص کو نسل کی بنیاد پر پسند کرنا یا اس سے نفرت کرنا باعثِ تشویش ہے۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ آپ کسی شخص سے اس کی نسل کی بنیاد پر محبت یا نفرت کریں یا اسے قتل کردیں یا پھر کسی کی جان اس لیے بچائیں کہ وہ کسی خاص نسل سے تعلق رکھتا ہے، ناپسندیدہ بات ہے۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ کسی شخص کے خلاف یا اس کی مدد کیلئے کوئی بھی کام صرف اس بنیاد پر کرنا کہ اس کا رنگ گورایا کالا ہے یا آپ کے ساتھ ملتا جلتا ہے، انتہائی شرمناک ہے۔ 

Related Posts