راحت فتح علی خان کے کلام ’اے خدا ہمیں بخش دے‘ کا پرومو ریلیز ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

راحت فتح علی خان کے کلام ’اے خدا ہمیں بخش دے‘ کا پرومو ریلیز ہوگیا
راحت فتح علی خان کے کلام ’اے خدا ہمیں بخش دے‘ کا پرومو ریلیز ہوگیا

کراچی: معروف گلوکاراستاد راحت فتح علی خاں نے پرسوز آواز میں دعائیہ کلام‘ اے خدا ہمیں بخش دے‘ کا پروموریلیز کردیا ہے۔شائقین کی جانب سے ان کے کلام کی جھلک کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

معروف گلوکار راحت فتح علی خاں نے دعائیہ کلام‘ اے خدا ہمیں بخش دے‘ کی ایک جھلک ریلیزکی ہے،اس کلام کی موسیقی نوید علی ہاشمی نے ترتیب دی ہے اورانٹرنیشنل میوزک پروڈیوسرسلمان احمد نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔

https://youtu.be/JQ2lv6X9QmI

استاد راحت فتح علی خان نے یہ کلام موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے سروں میں ڈوب کرگایا ہے۔ اس کلام میں ان کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ صوفیانہ، عارفانہ اور دعائیہ کلام انہوں نے اس طرح گایا ہے کہ ان کی آوازسماعتوں کے ذریعے سیدھی دل میں اتررہی ہے، شائقین کی جانب سے ان کے کلال کی جھلک کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ استاد راحت فتح علی شاہ نے دنیا بھر میں کئی اعزاز اپنے نام کئے، ان کے چاہنے والے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں موجود ہیں۔ استاد راحت فتح علی خان نے اس گھرانے میں آنکھ کھولی جو جنوبی ایشیائی روایتی موسیقی کی پہچان سمجھا جاتا ہے۔

Related Posts