انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم رائے جاوید ندیم کوایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم رائے جاوید ندیم کوایف آئی اے نے گرفتار کرلیا
انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم رائے جاوید ندیم کوایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

اسلام آباد: ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ اسلام آباد زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث مرکزی ملزم رائے جاوید ندیم کواسلام آباد سے گرفتارکرلیا۔

ملزم فراڈ اور جعل سازی کے سنگین جرائم میں ملوث تھا اور سادہ لوح افراد کو بیرون ملک ملازمت کے سبز باغ دکھا کر لوٹا کرتا تھا، ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ اسلام آباد زون نے ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔

ملزم نے مدعی مقدمہ محمد اشرف مغل کے دو بیٹوں محمد خرم مغل اور دانیال مغل کو بیرون ملک UK ملازمت کا جھانسہ دے کر 21,90,000 کا فراڈ کیا جبکہ ملزم پیسوں کے لین دین کے لیے اپنے بیٹے کامران کا اکاؤنٹ استعمال کرتا تھا۔

دوران حراست ملزم کی گاڑی سے کرنل رائے جاوید ندیم کے نام سے بینک کے ڈپازٹ سلپس، شاپنگ کی رسیدیں اور سرکاری گاڑی کا سائرن حراست میں لئے گئے ہیں۔

قوی امکان ہے کہ ملزم خود کو ایک انتہائی حساس ادارے کا ریٹائرڈ کرنل ظاہر کرتا تھا،ملزم سے تفتیش کا عمل ابھی جاری ہے۔ جس دوران ملزم سے مزید انکشافات کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: شکارپور،کچے کے ڈاکوؤں کا سردار تیغو خان تیغانی دو بیٹوں و ساتھیوں سمیت گرفتار

Related Posts