گھوٹکی میں مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اترگئیں، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

تازہ ترین

تازہ ترین

Railway traffic suspended as five bogies of freight train derail near Ghotki
ONLINE

گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب جمعہ کی صبح مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث ریلوے ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے ٹریکس کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بوگیاں انجن سے علیحدہ ہونے کے بعد پٹری سے اتریں۔ یہ ٹرین پنجاب سے کراچی کی جانب جا رہی تھی۔

ریلوے ٹریفک کی معطلی کے بعد مختلف مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ روہڑی سے ریسکیو ٹرین روانہ کی جائے گی، جس کے بعد مرمتی کام کا آغاز ہوگا اور ریلوے ٹریفک کو بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ریلوے حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ چند گھنٹوں کے اندر ریلوے ٹریفک کو معمول پر لایا جا سکے گا۔دوسری جانب سندھ کے مختلف اسٹیشنوں پر شدید گرمی کے باعث خواتین، بزرگ شہریوں اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Related Posts