لاہور: مختلف علاقوں میں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور میں بارش
(فوٹو: ایمرجنگ پاکستان)

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی موسلا دھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، تاہم سڑکوں پر کئی مقامات پر پانی جمع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح قصور، پاکپتن، کمالیہ، سرگودھا، چیچہ وطنی، چنیوٹ اور وہاڑی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ  آج سے 17 جولائی تک ملک کے بعض حصوں میں مزید موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ بارش سے مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوئے۔

سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز سامنے آئیں جن میں لاہور سمیت دیگر شہروں میں بارش کے دوران اور بعد کی صورتحال دیکھی جا سکتی ہے۔ ان ویڈیوز کے مطابق پنجاب کے کئی شہروں میں پانی کھڑا ہونے سے عوام کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔  مریم نواز کی قیادت میں عوامی ریلیف کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Posts