ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل میلبرن میں بارش کے امکانات میں کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل میلبرن میں بارش کے امکانات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین آج ہونے والے ٹی 20 فائنل میچ میں بارش کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا، جس میں کمی ہوئی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے میلبرن میں بارش کے امکانات 95 سے 45 فیصد پر آنے کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ آج ہوگا

ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ میلبرن میں بارش کے امکانات 45 فیصد ہیں جبکہ شام 7بجے تک بارش کے امکانات 41 فیصد جبکہ 8 بجے بارش کا امکان 44فیصد رہ گیا، تاہم بارش کے امکانات نظر انداز نہیں کیے جاسکتے۔

واضح رہے کہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بارش کے امکانات کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جانے والا فائنل میچ بری طرح متاثر ہوسکتا ہے، جس کیلئے رولز میں تبدیلی کی گئی ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ فائنل میچ کیلئے 10 اوورز کا کھیل ہونا ضروری ہے جبکہ پیر کے روز کو ریزرو ڈے مقرر کیا گیا ہے، تاہم پیر کو بھی بارش ہوئی اور اگر دونوں ہی ٹیمیں فائنل نہ کھیل سکیں تو ورلڈ کپ کی ٹرافی دونوں ہی ٹیموں کے نام ہوگی۔

قبل ازیں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو شکست دے دی تھی جبکہ انگلینڈ نے بھارتی شائقین کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے بھارت سے سیمی فائنل کی جیت چھین لی۔ شائقین کو توقع تھی کہ فائنل میچ پاکستان اور بھارت کھیلیں گے۔

 

Related Posts