ورلڈکپ سپر 8 : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں بارش کا خدشہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان
(فوٹو: آن لائن)

کولمبو:  قومی کرکٹ ٹیم کیلئے سپر 8 کا کڑا امتحان شروع ہوگیا۔ کل ہونے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں بارش کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں کل بروز ہفتہ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم  میں ایک اہم میچ میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔

ایک جانب تو شائقین کرکٹ کل دونوں ٹیموں سے ایک سنسنی خیز میچ کی توقع رکھتے ہیں، تاہم سری لنکا میں جاری دیگر مقابلوں کی طرح اس میچ پر بھی بارش کا شدید خطرہ ہے جس سے توقعات پر اوس پڑ سکتی ہے۔

موسمی پیشگوئی کے ادارے ایکیو ویدر کا کہنا ہے کہ سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں کل بارش کا 74 فیصد امکان ہے اور اس دوران تیز ہوائیں بھی چلیں گی، جس سے درجہ حرارت گر سکتا ہے۔

دلچسپ طور پر عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) قوانین ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 میچز کیلئے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کرتے اور اگر بارش کے باعث دونوں ٹیموں کو 5، 5اوورز بھی کھیل کر میچ کا نتیجہ مل سکا تو نتیجے کے حصول پر توجہ دی جائے گی۔

تاہم اگر ایسا بھی نہ ہوسکا تو آئی سی سی میچ کی منسوخی اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دینے کا اعلان کرے گی۔ یوں ایک سنسنی خیز میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث شائقین کرکٹ ایک دلچسپ مقابلے سے محروم ہوسکتے ہیں۔

Related Posts