بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے نوجوان بیٹر محمد اکرم نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار پلیئر عمران نذیر کا 21سال پرانا قومی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد اکرم نے عمران نذیر کا کم ترین گیندوں پر ففٹی کرنے کا ریکارڈ توڑا۔ محمد اکرم نے قومی ٹی 20 کوالیفائرز میں 13گیندوں پر ففٹی کرلی۔
لاہور میں قومی ٹی 20 کوالیفائرز کے جاری مقابلے میں حیدر آباد کے خلاف کھیلے گئے میچ میں محمد اکرم نے 6چوکے اور 4 چھکے لگا کر عمران نذیر کا ریکارڈ توڑا۔ عمران نذیر نے 2005 میں 14 گیندوں پر ففٹی کی تھی۔
عمران نذیر کون؟
عمران نذیر نے پاکستانی کرکٹ میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور جوش و جذبے سے سب کو متاثر کیا ہے۔ ان کی تیز رفتار بیٹنگ نے شائقین کو ہمیشہ محظوظ کیا اور مشکل ترین حالات میں بھی ٹیم کے حوصلے بلند رکھے۔ وہ نہ صرف ایک جارحانہ بلے باز کے طور پر جانے جاتے ہیں بلکہ اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مشعلِ راہ بھی ہیں، تاہم بعض بدقسمت واقعات کے باعث عمران نذیر آج قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق ون ڈے کرکٹر عمران نذیر نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بری کارکردگی اور انجریز پر قابو پا لے تو اگلی بار اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل ہوگا۔ میں 8سال انجری میں رہا، ابھی بوڑھا نہیں ہوا ، کوچنگ کیلئےد ستیاب ہوں۔ ۔
ماضی میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر بیگ سے پستول نکلا تو 3 روز جیل میں گزارنے پڑے تھے۔ ائیرپورٹ پر مجھ سے 3 بار پوچھا گیا کہ بیگ کس کا ہے، میں نے کہا کہ میرا ہے، تو مجھے الگ کردیا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








