جاتی سردی پلٹ آئی؟ پیر سے کراچی سمیت ملک کے اِن حصوں میں بارشوں کی پیش گوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے جنوبی حصوں میں پیر سے تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 فروری کو مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم ملک میں داخل ہوگا، جس کے اثرات کے باعث پیر کی شام اور منگل کے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ اسی دوران منگل کو کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بھی بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیر اور منگل کے دوران وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ 17 فروری کو جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ مزید یہ کہ شمالی بلوچستان، ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈیرہ غازی خان کے بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Related Posts