کراچی میں بارش کی پیشگوئی، پنجاب میں مون سون کا چوتھا اسپیل شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں بارش
(فوٹو: آن لائن)

کراچی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب میں مون سون کا چوتھا اسپیل شروع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں آج بارش کی توقع ظاہر کی تھی۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، فیصل آباد، گجرات اور خیبر پختونخوا کے بعض شہروں میں بارش کی توقع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج شام یا رات کو بارش ہوگی۔

سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جن میں تھرپارکر، عمر کوٹ، مٹھی، میرپور خاص، ٹھٹھہ، سانگھڑ، سجاول اور بدین شامل ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش ہوگی۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آج سے پنجاب میں مون سون کا چوتھا اسپیل شروع ہو جائے گا جبکہ جنوبی پنجاب میں کل سے بارش ہوگی۔ کراچی کے چند علاقوں میں گزشتہ روز بھی موسلا دھار بارش کے باعث جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا۔

بارش کے باعث کراچی کے متعدد علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔ گٹر ابل پڑنے کے باعث درجنوں سڑکوں پر شہریوں کو پیدل آمدورفت میں دشواری کا سامنا اور مزید بارش کے نتیجے میں سیوریج کے نئے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

Related Posts