آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان 9 نومبر کو شیڈول میچ میں بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، ایسی صورت میں اگر میچ ڈرا ہوجاتا ہے تو پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکامات روشن ہوجائیں گے۔
بنگلورو میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ کے اہم مقابلے میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے، تاہم محکمہ موسمیات نے میچ سے قبل خطرے سے آگاہ کردیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل آج تیز بارش ہوئی جس کے نتیجے میں بارش کا پانی کھڑا ہوچکا ہے۔
پاکستان کیلئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے یہ میچ نہایتی اہمیت کا حامل ہے، اگر نیوزی لینڈ اور سری لنکا میچ بارش کی وجہ سے برابر ہوتا ہے تو پاکستان انگلینڈ کو شکست دیکر ٹاپ فور میں آسانی سے پہنچ سکتا ہے۔
دوسری جانب اگر نیوزی لینڈ نے بارش سے متاثرہ میچ میں کامیابی سمیٹ لی تو پاکستان کیلئے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات انتہائی کم ہوجائیں گے۔
محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بنگلورو میں جمعرات کو بھی 80 فیصد بارش کے امکانات ہیں جبکہ آؤٹ فیلڈ متاثر ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








