سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے معروف تحقیقاتی صحافی احمد نورانی اپنی روز مرہ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے امریکہ میں نوکری پر مجبور ہوگئے ہیں۔
احمد نورانی نے امریکہ میں شراب فروخت کرنے والی دکان پر بطور سیل مین نوکری شروع کردی۔ pic.twitter.com/64DhyX4xbF
— Saif Awan (@saifullahawan40) November 6, 2023
اس پر “ڈان نیوز” کی اینکر ابصا کومل نے لکھا کہ ’’احمد نورانی اس ملک کے صف اول کے تحقیقاتی صحافیوں میں شمار ہوتے ہیں، طاقت ور شخصیت کے خلاف رپورٹ کرنے کے بعد ان کو بیرون ملک رہنا پڑا۔ اب اگر وہ گزر بسر کے لئے محنت کر رہے ہیں تو اس میں شرم نہیں، بلکہ فخر کی بات ہے کیونکہ وہ چاہتے تو یوٹرن لیتےاور ”ڈیل “ کر کے واپس آچکے ہوتے، انہوں نے اپنے اصولوں پر قائم رہنے کو بہتر سمجھا‘‘۔
احمد نورانی اس ملک کے صف اول کے تحقیقاتی صحافیوں میں شمار ہوتے ہیں، طاقت ور شخصیت کے خلاف رپورٹ کرنے کے بعد، انکو بیرون ملک رہنا پڑا۔ اب اگر وہ گزر بسر کے لئے محنت کر رہے ہیں تو اس میں شرم نہیں، بلکہ فخر کی بات ہے کیونکہ وہ چاہتے تو یوٹرن لیتےاور ”ڈیل “ بنا کر واپس آچکے ہوتے،… https://t.co/9sSdHREIzO
— Absa Komal (@AbsaKomal) November 6, 2023
وزیرستان سے تعلق رکھنے والے صحافی شیریار محسود نے لکھا کہ ’’ پاکستانی صحافی احمد نورانی کے خلاف اس تصویر کی بنیاد پر تضحیک آمیز مہم چلائی جارہی ہے ، پاکستانیوں کو ایمان بیچنا گناہ نہیں لگتا،ضمیر بیچنے والے کو کہا جاتا ہے کہ پاکستان ہے سب چلتا ہے،دوسروں کے حق پر ڈاکے ڈالنے والے ان کے رہنما ہوتے ہیں وہ برائی نہیں۔ احمد نورانی صاحب کو دیکھ کر مجھے انتہائی اچھا لگا کہ وہ محنت کررہے ہیں اور مجھے ان کی ایمانداری پر مزید یقین پختہ ہوا۔ اب تو وہ نورانی کو لفافہ صحافی بھی نہیں کہہ سکیں گے کیونکہ وہ محنت کرتا ہے عزت سے کماتا ہے‘۔
امریکہ میں پاکستانی صحافی احمد نورانی کے اس تصویر کو لے کر تضحیک سے بھرپور کمپئین چلائی جارہی ہے۔ بقول ان نورانی صاحب شراب بیچ رہے ہیں۔
پاکستانیوں کو ایمان بیچنا گناہ نہیں لگتا،
ضمیر بیچنے والے کو بھی کہا جاتا ہے کہ پاکستان ہے سب چلتا ہے،
دوسروں کے حق پر ڈاکے ڈالنے والے ان کے 1 pic.twitter.com/RrXzMIQ7zc— Sheryar Mahsud (@sheryarmehsud11) November 6, 2023
اسی طرح عارف حمید بھٹی نے لکھا کہ ’احمد نورانی انویسٹی گیشن صحافی ہیں، مجبور کیا گیا تو وطن کی مٹی چھوڑ کر ان کو جانا پڑا۔ کسی حرام کھانے والے سے مدد لینے کی بجائے وہ رزق حلال کمانے کے لئے محنت کر رہے ہیں، رزق حلال عبادت ہے۔
احمد نورانی انوسٹی گیشن صحافی ہیں انکو مجبور کیا گیا تو وطن کی مٹی چھوڑ کر انکو جانا پڑا۔ کسی حرام کھانے والے سے مدد لینے کی بجائے وہ رزاق حلال کمانے کے لئے محنت کر رہیں ہیں۔ رزاق حلال عبادت ہے۔ https://t.co/3bhYNY2Gt1
— Arif Hameed Bhatti (@arifhameed15) November 6, 2023
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








