افغانستان میں بارشیں،سیلابی ریلوں سے 160 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان میں بارشیں،سیلابی ریلوں سے 160 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ
افغانستان میں بارشیں،سیلابی ریلوں سے 160 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

کابل:افغانستان میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 160 سے زیادہ ہوگئی، مٹی اور کیچڑ تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔

بارشوں اور سیلابی ریلوں سے افغانستان کے تیرہ شمالی صوبے شدید متاثر ہوئے، صوبہ پروان میں سیلابی ریلے سے 116 افراد جاں بحق، 120 سے زائد زخمی اور 15 افراد اب تک لاپتا ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکام نے بتایاکہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے افغانستان کے تیرہ شمالی صوبے شدید متاثر ہوئے، صوبہ پروان میں سیلابی ریلے سے 116 افراد جاں بحق، 120 سے زائد زخمی اور 15 افراد اب تک لاپتا ہیں۔

ذرائع کاکہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اور لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے علاوہ بھارت اور پاکستان میں شدید بارشوں سے خوفناک تباہی ہوئی ہے۔

Related Posts