بالی ووڈ کی اسکینڈل کوئین راکھی ساونت کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ نہ صرف امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا اصلی والد قرار دیتی ہیں بلکہ اس حوالے سے جذباتی انداز بھی اپناتی نظر آتی ہیں۔
راکھی ساونت ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے نئے پروجیکٹ پتی، پتنی اور پنگا کی شوٹنگ کے لیے پہنچیں تو فوٹوگرافرز نے ان سے مختلف سوالات کیے۔
اسی دوران انہوں نے کہاکہ میری ماں اب اس دنیا میں نہیں رہیں، انہوں نے مرنے سے پہلے ایک خط چھوڑا جس میں لکھا تھا کہ تمہارے والد ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ ان کے اس بیان پر موجود میڈیا نمائندے ہنس پڑے مگر راکھی نے بات کو مزید سنجیدہ انداز میں آگے بڑھایا۔
ایک رپورٹر نے جب مذاق میں کہا کہ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پریشان کیا ہے تو راکھی فوراً بول اٹھیں کہ میری ٹرمپ صاحب سے گزارش ہے کہ کسی سے پنگا نہ لیں۔
راکھی ساونت نے گفتگو کے دوران پہلی مرتبہ یہ بھی بتایا کہ انہوں نے بھارت کیوں چھوڑا۔
شادی بھی مشن امپاسبل کے انداز میں ہوگی! ٹام کروز اور آنا دی آرمس کا انوکھا منصوبہ
ان کا کہنا تھا کہ ماں اور باپ دونوں کینسر کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہوئے جس کے بعد وہ میڈیا کی مسلسل توجہ سے بچنے کے لیے دبئی منتقل ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سب سے چھپنا چاہتی تھی، اسی لیے دبئی آ گئی۔
ذرائع کے مطابق راکھی نے دبئی کے علاقے الکرامہ میں ایک پرتعیش فلیٹ خریدا ہے اور وہ وہاں اپنی نئی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر توجہ دے رہی ہیں۔
ان میں سب سے نمایاں منصوبہ ایک ایکٹنگ اکیڈمی کا قیام ہے جہاں وہ مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو بالی ووڈ میں داخلے کی تربیت دینا چاہتی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








