پاکستان می مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور آج بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں اضافے سے مقامی صرافہ بازار میں سونے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ کردہ نرخ کے مطابق آج 24 قیراط سونے کی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے اضافے سے 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ دس گرام 24 قیراط سونا تین ہزار 100 روپے اضافے سے 3 لاکھ 51 ہزار 747 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ کردہ نرخ میں بتایا گیا ہے کہ 22 قیراط کا 10 گرام سونا 2 ہزار 751 روپے اضافے سے 3 لاکھ 22 ہزار 446 روپے کا ہوگیا ہے۔
کل جو ناممکن لگ رہا تھا آج حقیقت بن گیا! ایف بی آر نے 15 اکتوبر تک مہلت دے دی
مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں ایک تولہ چاندی 50 روپے مہنگی ہوکر 4 ہزار 826 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 43 روپے مہنگی ہوکر 4 ہزار 137 روپے کی ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جہاں ایک اونس سونا 35 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 890 ڈالر کا ہوگیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








