کراچی: پاکستان کے مختلف علاقوں میں چاند نظر آگیا، ملک بھر میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ کل ہوگا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزادنے رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کئی مقامات پرچاندنظرآنےکی شہادتیں موصول ہوئیں، ملک بھر میں کل پہلا روزہ ہوگا۔
مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ کراچی، اسلام آباد ،لاہو ،حیدرآباد میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظرآنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، ان کا کہنا ہے کہ کل پورے ملک میں ایک ساتھ روزہ رکھا جائیگا۔
دوسری جانب پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی چاند نظر آنے پر کل روزہ کا اعلان کردیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کئی روز پہلے ہی 14 اپریل کو پہلا روزہ ہونے کی پیشگوئی کی تھی جبکہ اس سے پہلے گزشتہ عید پر بھی ان کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی تھی۔