لاہور: پولیس نے تحریک لبیک کےسربراہ مولانا سعد حسین رضوی کیخلاف انسداد دہشت گردی،قتل کامقدمہ درج کرلیا، حکومت نے چھوڑنے سے واضح انکار کردیا۔
لاہور کے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں تحریک لبیک کےسربراہ مولانا سعد حسین رضوی کیخلاف انسداد دہشت گردی اورقتل کے مقدمہ میں 7ATA کے ساتھ 302 کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔
لاہور پولیس نے سربراہ تحریک لبیک کو گزشتہ روز لاہور سے گرفتار کیا تھا تاہم آج ان کیخلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا جبکہ اس سے قبل مولانا سعد حسین رضوی کی رہائی کی خبریں بھی زیر گردش تھیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








