اس بار رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا یا 30 دن کا، پیش گوئی سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

رمضان علامتی تصویر
علامتی فوٹو

اس سال رمضان المبارک کا مقدس مہینہ کتنے دنوں پر مشتمل ہوگا، مہینہ 29 دن یا تیس دن کا ہوگا، پیش گوئی سامنے آگئی۔

ماہر فلکیات نے اس سال رمضان المبارک 30 دنوں پر مشتمل ہونے کی پیش گوئی کردی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ماہر فلکیات فہیم ہاشمی کا کہنا ہے کہ عید الفطر 21 مارچ بروزہفتہ ہونے کا امکان ہے۔

ماہر فلکیات کے مطابق چاند جمعرات 19 مارچ کو صبح 6 بجکر 23 منٹ کو پیدا ہوگا، کراچی میں غروب آفتاب کےوقت چاند کی عمر صرف 12 گھنٹے 19 منٹ ہوگی۔

فہیم ہاشمی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11گھنٹے 55 منٹ ہوگی، پشاور میں چاند کی عمر 12 گھنٹے 1 منٹ ہوگی۔

انہوں نے اس سلسلے میں وضاحت کی کہ 20 گھنٹے سے کم عمر کا چاند انسانی آنکھ سے نظر نہیں آتا۔

Related Posts