اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمٰن کو چکر دے رہی ہے، دعا ہے کہ مولانا کامیاب ہوجائیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں تحریکِ انصاف متفق نہیں کہلا سکتی، پی ٹی آئی کی سیاست گفتگو اور مذاکرات پر مبنی نہیں۔
گفتگو کے دوران مشیر سیاسی امور نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے رہنما وہی کریں گے جو گزشتہ 10 سال سے کرتے آرہے ہیں، لیکن اس طرح جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کو دھوکا دینا ان کے بس کا روگ نہیں۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آج ڈھائی بجے وفاقی کابینہ آئینی ترامیم کے مسودے کو منظور کرے گی، مولانا فضل الرحمٰن کی خواہش پر معاملہ آج تک پہنچا ہے۔ کابینہ سے منظوری کے بعد سینیٹ اور کابینہ سے منظوری ملے گی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی خواہش تھی کہ جس مسودے پر مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ اتفاق ہوا، اسے پیش کیا جائے، مسودہ سامنے نہ آیا تو حکومتی مسودہ پیش کرنے کی رائے بھی موجود ہے۔ مولانا کا متفقہ مسودہ ملک و قوم کیلئے بہتر ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








