سیٹی بجنے والی ہے، حکومت کے برے دن شروع ہوچکے ہیں، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

شیخ رشید
(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیج رشید احمد کا کہنا ہے کہ سیٹی بجنے والی ہے، حکومت کے برے دن شروع ہوچکے ہیں جبکہ بکنے والوں میں بھی مقابلے کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئینی ترمیم کلیم اللہ اور سمیع اللہ کا مقابلہ ہے جبکہ گیٹ نمبر چار سیدھا اور الٹا بھی کھل جاتا ہے۔ کھیل شروع ہوچکا ہے۔

گفتگو کے دوران عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ بولیاں لگ رہی ہیں، بکنے والوں کا مقابلہ ہوگا جبکہ آج جی ایچ کیو کیس کا چالان مل گیا ہے، 40روز تک چلہ کاٹا۔ آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمٰن نے اپنی عزت بڑھائی، ان کو سلیوٹ کرتے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں خود مولانا فضل الرحمٰن سے ملنے کیلئے جاؤں گا، ان کے والد مولانا مفتی محمود سے بھی میری نیاز مندی تھی۔ بین الاقوامی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا اجلاس 4 روز تک جاری رکھنے کیلئے 5 روز تک جڑواں شہر بند رہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ دونوں شہر بند کرنے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں۔ کانفرنس پر تو لوگ غبارے بیچتے ہیں۔ راولپنڈی اسلام آباد میں کاروبار ہوتا ہے مگر حکمرانوں نے کرفیو لگا کر، اسکول، کالج اور کاروبار بند کرکے منفی پیغام کو فروغ دیا۔

Related Posts