رانا ثناء اللہ کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، مریم اورنگزیب

تازہ ترین

تازہ ترین

رانا ثناء اللہ کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، مریم اورنگزیب
رانا ثناء اللہ کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو عسکری ادارہ برائے امراض قلب میں داخل کرلیا گیا، تاہم مریم اورنگزیب نے وزیرداخلہ کی خرابی صحت کو خبروں کو قیاس آرائی قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے رانا ثناء اللہ کی طبیعت خرابی کی خبروں اور اسپتال میں داخلے کو قیاس آرائی قراردیتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ معمول کے طبی معائنے کے لئے اے ایف آئی سی راولپنڈی گئے تھے۔ اُن کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں صداقت نہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 18 سال قبل 2004 میں رانا صاحب کی ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ ہر دو تین سال بعد اس کا چیک اپ کروانا لازم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لسبیلہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار

قبل ازیں طبیعت کی خرابی سے متعلق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا عسکری ادارہ برائے امراض قلب (اے ایف آئی سی) راولپنڈی سے آڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میں بالکل خیریت سے ٹھیک ٹھاک ہوں، چھوٹے موٹے چیک و پروسیجر کیلیے اسپتال آیا تھا، روبہ صحت ہوں انشااللہ ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا۔

آڈیو پیغام میں وزیرداخلہ نے کہا تھا کہ اسپتال میں رش کرنے کی ضرورت نہیں اتوار تک گھر آجاؤں گا، میرے دوست اور چاہنے والے آپریشن تھیٹر میں میری تصویر دیکھ کر پریشان ہوئے ہیں، کافی عرصہ پہلے میری 2004 میں ہارٹ سرجری ہوچکی ہے، دو تین سال بعد چیک آپ اور پروسیجر ضروری ہوتا ہے۔

Related Posts