اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سینیٹر سیف اللہ نیازی اور حامد زمان کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا سائفر والا معاملہ فراڈ تھا، اور وہ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، وہ قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو ادراک ہونا چاہیے کہ عمران خان قوم کو نقصان پہنچائیں گے۔ عمران خان کی آڈیوز لیک ہو رہی ہیں اور وہ بے نقاب ہو رہے ہیں۔ عمران خان نے سائفر کے معاملے پر غلط بیانی کی۔
پی ڈی ایم کا ٹولہ عیاری سے عمران خان کی عزت پر داغ لگانے کی کوشش کررہا ہے، فیاض الحسن چوہان
وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کا سائفر والا معاملہ بھی فراڈ تھا اور وہ تو قوم کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ عمران خان نوجوانوں سے حلف لے کر کہہ رہے ہیں کہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑنی ہے۔ حقیقی آزادی کی کوئی حقیقت نہیں بلکہ عمران خان بے بنیاد باتیں کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کا عمران خان کو خود نہیں پتہ کہ وہ کون سی آزادی کی بات کرتے ہیں اور آج پھر عمران خان کی نئی آڈیو لیک ہوئی جس میں وہ پھر بے نقاب ہوچکے ہیں۔ پہلے بھی عمران خان بے نقاب ہوئے اور نئی آڈیو نے آج رہی سہی کسر پوری کردی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








