اسلام آباد میں پیزا ڈلیوری کیلئے آنیوالے نوجوان سے زیادتی،مقدمہ درج

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیزا ڈلیوری کیلئے آنے والے نوجوان سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے حرکت میں آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے شریف آباد میں پیزا ڈلیوری بوائے کے طور پر کام کرنے والے 20 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر ایک ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا جس کی ایف آئی آر متعلقہ تھانے میں درج کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فریج سے کھانا نکالکر کھانے پر کمسن گھریلو ملازم قتل

ڈی جی پولیس (آپریشنز) ، آئی سی ٹی سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ ہم نے پولیس کو ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ میں اسلام آباد میں جنسی تشدد کا یہ دوسرا کیس ہے۔

جون کے دوران پاکستان میں ایک بین الاقوامی تنظیم کیلئے کام کرنے والی سویڈش خاتون نے الزام عائد کیا کہ اسلام آباد میں ایک سکیورٹی گارڈ نے اس کے گھر میں گھس کر اس سے جنسی زیادتی کی۔

غیر ملکی خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے آبپارہ پولیس نے دفعہ 376 اور 377 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی۔ 

Related Posts