چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر، آج سایہ دیکھ کر قبلہ رخ کا تعین کریں

تازہ ترین

تازہ ترین

کعبہ
(فوٹوؒ العربیہ)

آج رات کو چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ سعودی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند تقریباً 91فیصد روشن ہوگا ۔ آسمان پر دیگر ستارے بھی روشن دکھائی دیں گے۔

ماہرین کا ماننا ہےکہ چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے پر دنیا کے مختلف ممالک کے مسلمان آسانی سے قبلہ رخ کا تعین کرسکیں گے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر رات 10 بج کر 24 منٹ اور 40 سیکنڈ پر آئے گا۔ اس لمحے میں چاند کعبہ سے 89اعشاریہ 98 کے زاویے پر بلند ہوگا۔

یہ زاویہ عین اوپر کے 90ڈگری کے زاویے سے انتہائی معمولی فرق کا حامل ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ چودھویں رات کا چاند مکمل ہوتا ہے تاہم گیارہویں کا یہ چاند بھی مکمل چاند سے کسی قدر فرق کے ساتھ بہت روشن ہوگا۔

آج رات کو سال 2026 میں پہلی بار چاند خانہ کعبہ کے اوپر آئے گا جو ایک روح پرور اور دلفریب فلکیاتی منظر اور اللہ کی قدرت کی اہم نشانی ہے۔ آسمان صاف ہونے پر پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی قبلہ رخ کا تعین کیاجاسکے گا۔

Related Posts