آپریشن غضب للحق: افغانستان کے 33 مقامات پر331طالبان ہلاک ہوئے۔پاکستان

تازہ ترین

تازہ ترین

آپریشن
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: پاکستان نے واضح کیا ہے کہ افغانستان کے خلاف گزشتہ روز سے جاری آپریشن غضب للحق میں 33 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 331 طالبان ہلاک جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان کے خلاف کارروائی میں اب تک 331طالبان ہلاک جبکہ طالبان رجیم کی 104 چیک پوسٹس مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہیں۔

ایکس پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی 22چیک پوسٹس پر قبضہ کرلیا۔ پاک فضائیہ نے 37 مقامات کو فضا کے ذریعے مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔ افغان فورسز کے 163ٹینک اور آرمڈ گاڑیاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ژوب سے منسلک افغان طالبان کی طاہر پوسٹ تباہ کردی جبکہ طالبان رجیم کی جنڈوسر پوسٹ پر دشمن کو بھاری نقصان بھی پہنچایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے میزانشاہ کے قریب افغانط البان کا پوسٹ ٹاور بھی تباہ کردیا۔ اعظم وارسک سیکٹر میں بھی طالبان رجیم کی شاگا پوسٹ مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔

Related Posts