پاکستان کی وائلڈ لائف کیلئے خوشخبری، عرصے سے غائب برفانی چیتا پھر آگیا، جانئے کہاں اور کیسے پایا گیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

اپنے مسکن سے یہ چیتا عرصے سے غائب تھا، علامتی فوٹو

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر چترال کی لٹکوہ ویلی کے ایک دور افتادہ اور پہاڑی گاؤں میں برفانی چیتے کی موجودگی دیکھی گئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق تین دیہاتیوں نے گزشتہ دن لٹکوہ ویلی کے ایک دور دراز اور پہاڑی گاؤں میں برفانی چیتے کو دیکھا۔

مونور ویلیج کونسل کے چیئرمین شاہ عبدالرحیم کے مطابق برفانی چیتا گاؤں کے دو رہائشیوں بزرگ شاہ اور بہادر شاہ کو اس وقت قریب سے نظر آیا جب وہ مسجد سے گھر واپس جا رہے تھے۔ ایک خاتون نے بھی اسے اپنے گھر کے برآمدے سے دیکھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بعد میں معلوم ہوا کہ اس درندے نے گاؤں کے ایک باڑ والے حصے پر حملہ کر کے ایک بکری کا شکار کیا اور اس کا کچھ حصہ وہیں چھوڑ دیا۔

شاہ عبدالرحیم کے مطابق اس واقعے کے بعد برفانی چیتا گاؤں سے غائب ہو کر اردگرد کے بلند پہاڑی علاقوں کی طرف چلا گیا۔

چترال وائلڈ لائف ڈویژن کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر فاروق نبی جو گاؤں میں موجود تھے، کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کا فیلڈ اسٹاف پہلے ہی موقع پر پہنچ چکے ہیں تاکہ برفانی چیتے کی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکیں اور کمیونٹی کے ساتھ ساتھ اس جنگلی جانور کی حفاظت بھی یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس نایاب جنگلی بلی کو کھلی آنکھ سے دیکھنا ایک اہم پیش رفت ہے، کیونکہ یہ چپ چاپ گھومنے والا درندہ طویل عرصے سے چترال کے ہندوکش پہاڑوں میں اپنے معروف مسکن سے غائب تھا۔

اس سال کے اوائل میں بھی اس مشہور جنگلی چیتے کی موجودگی کو گہریت گولین کنزرویسی میں کیمرہ ٹریپنگ کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Related Posts