سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مئی کا مہینہ ملکی سیاست میں ہنگامہ خیز ہو گا جس میں استعفے لیے یا دیے جا سکتے ہیں اور ملک کے مسائل کا واحد حل الیکشن میں رہ گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں سابو وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں اگلا مہینہ عید کے بعد ہنگامہ خیز ہو گا، پیٹرول اور بجلی پر آئی ایم ایف کے دباؤ پر سبسڈی ختم کرنے سے حکومت اپنی سیاسی قبر کھودے گی۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/Ro6H2MSngC
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 26, 2022
انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان روس سے 30فیصد سستی گیس، پیٹرول اور گندم لینے جا رہا تھا، اس اقدام سے ملک میں عوام کو بڑا ریلیف ملتا اور مہنگائی میں کمی آتی لیکن سامراجی سازش کے تحت عوام کو سستی گیس، پیٹرول اور گندم سے محروم کردیا گیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیٹرول پر سبسڈی ختم کرنے سے حکومت مخالف تحریک کو زبردست ایندھن فراہم ہو گا جو حکومت کو جلد ختم کردے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی یونیورسٹی کے چینی انسٹیٹیوٹ کے قریب گاڑی میں دھماکہ، 5افراد جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








