بھارت نے جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشت گردی کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر لگاتے ہوئے آپریشن سندور شروع کردیا تھا، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، پہلگام دہشت گردی میں را کا مکروہ کردار بے نقاب ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسز ونگ (را) سے منسوب خفیہ دستاویزات منظر عام پر آگئیں جن میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن اور اس آپریشن میں بھارتی ایجنسی کا کردار واضح ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس نے رپورٹ جاری کردیا۔
کے ایم ایس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مبینہ دستاویزات کے مطابق پہلگام میں منظم منصوبے کے تحت فالس فلیگ آپریشن ہوا، جس کا مقصد سیاسی مقاصد حاصل کرنا اور اندرونی شدت پسندی سے عوام کی توجہ کو ہٹانا تھا۔ پہلگام میں ایک جعلی حملہ اور خون ریز دہشت گردی کروائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک مربوط میڈیا اور سوشل میڈیا مہم چلانے کی ہدایات جاری کی گئیں، جن کے تحت 200 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس متحرک کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ واقعے کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستان مخالف بیانیے کے فروغ اور پھر عالمی سطح پر انسدادِ دہشت گردی کیلئے ماحول بنانے کی حکمتِ عملی بھی تیار کی گئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








