خواتین کیلئے معاشی آزادی کا مشن، حکومت کا 15ہزار مویشی تقسیم کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

مویشی
(فوٹو: آن لائن)

پنجاب کی دیہی خواتین کو روزگار دینے کے منصوبے کے تحت صوبے بھر میں مزید 15 ہزار مویشی تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے تاکہ وہ گھریلو سطح پر آمدن پیدا کر سکیں۔

تقریباً ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے بھینسیں اور گائیں فراہم کی جائیں گی۔ مویشیوں کی تقسیم بیوہ اور مطلقہ خواتین میں کی جائے گی۔ ڈی جی خان ڈویژن میں 6250 جانور دیے جائیں گے، بہاولپور ڈویژن میں 3750 جبکہ ملتان ڈویژن کی خواتین کو 5000 مویشی فراہم کیے جائیں گے۔ تقسیم کا عمل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم کمیٹیاں مکمل کریں گی۔

مظفرگڑھ، راجن پور، لیہ اور کوٹ ادو میں ہر ضلع کے لیے 1250 جانور مختص کیے گئے ہیں۔ اسی طرح بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی فی ضلع 1250 مویشی فراہم کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خواتین مستفید ہو سکیں۔

اس سے پہلے اس منصوبے کے تحت اب تک 9 ہزار جانور تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اسکیم میں صرف وہی خواتین شامل ہوں گی جنہیں ماضی میں کسی بھی سرکاری پروگرام کے تحت مویشی فراہم نہیں کیے گئے۔

Related Posts