راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کے علاقے میں ایک انتہائی شرم ناک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے معاشرے کے اخلاقی اقدار کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک شادی شدہ بیٹے پر اپنی والدہ کے ساتھ نازیبا رویے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کے بعد ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔
متاثرہ خاتون کی جانب سے تھانے میں مقدمہ درج کروایا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا 27 سالہ بیٹا طاہر محمود اور بہو گھر میں موجود تھے۔ والدہ کے مطابق وہ اپنے کمرے میں آرام کر رہی تھیں جب طاہر نے ناقابل قبول اور شرمناک حرکات کیں۔ اس واقعے نے نہ صرف خاندان بلکہ پورے علاقے میں صدمے کی لہر دوڑا دی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام تر تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں تاکہ حقائق کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد انصاف کو یقینی بنایا جا سکے، یہ واقعہ معاشرے میں اخلاقیات اور خاندانی رشتوں کی اہمیت پر سوالات اٹھاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








