مشہور بھارتی ڈانسر اور اب اداکار بننے والے راگھو جوئل نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کا حالیہ وائرل سین جس میں وہ عمران ہاشمی کے مقبول گانے کہو نہ کہو پر پرفارم کررہے ہیں نہایت جذباتی تھا اور اس دوران انہوں نے دل سے اصل آنسو بہائے۔
یہ منظر نئی ریلیز ہونے والی او ٹی ٹی سیریز دی ب*ڈز آف بالی ووڈ” کا ہے جس کی ہدایت کاری آریان خان نے کی ہے۔ اس سیریز میں راگھو جوئل نے پرویز نامی کردار نبھایا جو عمران ہاشمی کا جنونی مداح دکھایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک سین میں وہ اس مشہور گانے پر نہ صرف پرفارم کرتے ہیں بلکہ اس کے ہندی اور عربی دونوں حصے گاتے بھی نظر آتے ہیں۔
راگھو جوئل نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اس منظر کو کرتے وقت جذبات قابو میں نہ رہے اور وہ واقعی رو پڑے۔ ان کے بقول اگر میں اس سین کو مزاحیہ بنانے کی کوشش کرتا تو وہ عجیب لگتا لیکن چونکہ سب کچھ دل سے کیا اس لیے سچّا لگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آریان خان اور وہ خود اس کردار پر کیے جانے والے ردِعمل کے منتظر تھے اور جو پیار ملا وہ ان کے لیے خوشی کا باعث بنا۔
راگھو جوئل کے مطابق عربی میں گانے کا مقصد تھوڑا مزاح پیدا کرنا تھا لیکن منظر کی اصل جان وہ جذبات تھے جو انہوں نے اداکاری کے دوران محسوس کیے۔
سوشل میڈیا پر خوبصورتی کے چرچے؛ عرفان پٹھان کی اہلیہ کی ویڈیو وائرل
سیریز میں راگھو جوئل کی یہ جذباتی کارکردگی مداحوں کو بے حد پسند آئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ کردار ان کے کیریئر میں ایک نئے موڑ کی علامت ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








