آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سائنس فکشن فلم ’ریبیل‘ کے پہلے حصے کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس کا عنوان ‘آ چائلڈ آف فائر’ ہے۔
زیک نائیڈر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی تصوراتی دنیا پر مبنی ہے، آئیے اس کے حوالے سے مزید تفصیلات جانیں:
پلاٹ
یہ فلم ایک پُراسرار نوجوان عورت کی پیروی کرتی ہے جسے ایسے جنگجوؤں کی تلاش ہے جو ظالم حکمران ریجنٹ بالیساریس کے آنے والے حملے کا مقابلہ کر سکیں۔
ٹریلر
فلم میں تصوراتی دنیا کو دکھایا جائے گا، جیسے ایک شہزادی نے جنگ کے خاتمے کی پیشگوئی کی، خلائی جہازوں نے ایک بے سہارا گاؤں پر لیزروں کی بارش کردی، بولنے والے روبوٹ، ایک مکڑی کی مخلوق، چمکتی ہوئی سرخ لیزر تلواریں چلانے والا بدمعاش اور اڑتے ہوئے پیگاسس نما جانور، اس کے ٹریلر میں بھی یہی سب کچھ دکھایا گیا ہے۔
کاسٹ
کاسٹ میں صوفیہ بوٹیلا، فرا فری، چارلی ہنم، جیمون ہونسو، رے فشر، انتھونی ہاپکنز، ایڈ اسکرین، مشیل ہوزمین، ڈونا بی، جینا میلون، سٹاز نائر، ای ڈفی، شارلٹ میگی، کلیوپیٹرا کولمین، کیری ایلوی، کاری اسٹل اور اسکائی یانگ شامل ہیں۔
ریلیز
فلم رواں سال 22 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔
دوسرا حصہ
’دی اسکارگیور‘ نامی فلم کا دوسرا حصہ 2024 میں ریلیز ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








