یہودیوں کے تیسرے ہیکل کی تعمیر کا اعلان کرنے سے قبل سرخ گائے کی قربانی کا آغاز کردیا ہے۔ یہودی مذہبی گروہ نے سرخ گائیں قربان کرنا شروع کردیں۔
مقامی اخبار جنگ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اسرائیلی مذہبی گروپ کو سرخ بچھیا سے قبل اس سے مشابہت رکھنے والی گائے کی قربانی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق قربانی کا مقصد مسجدِ اقصیٰ کی جگہ نئے یہودی ہیکل کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کرنا ہے۔ یہودی روایت میں کہا گیا ہے کہ ایک سرخ گائے کی قربانی کے بعد یروشلم میں ٹمپل ماؤنٹ پر تیسرا ہیکل دوبارہ تعمیر کیاجاسکتا ہے۔
روایت کے مطابق ٹمپل ماؤنٹ پر تیسرا ہیکل اسی جگہ تعمیر کیا جانا ہے جہاں آج مسجدِ اقصیٰ اور ڈوم آف دی راک موجود ہے۔ اس سے قبل 2022 میں 5 کمسن، بے عیب اور بے داغ سرخ گائیں امریکی ریاست ٹیکساس سے اسرائیل لائی گئیں۔
سرخ بچھیا فلسطینی شہر نابلس کے قریب غیر قانونی اسرائیلی بستی شیلو میں حفاظت کے ساتھ رکھی گئی ہے، جسے وقت آنے پر مخصوص قربان گاہ میں جلا کر قربان کیا جانا ہے جو مقبوضہ بیت المقدس میں سفید رنگ کی قربان گاہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








