چکوال، شقی القلب باپ نے 8ماہ کی بچی کو رونے پر قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: اے بی سی)

پنجاب کے ضلع چکوال میں شقی القلب باپ نے 8ماہ کی بچی کو رونے پر قتل کردیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جسے گرفتار نہیں کیاجاسکا۔

چکوال پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ ضلع چکوال میں تلہ گنگ کے علاقے بلال آباد میں پیش آیا جہاں باپ نے 8 ماہ کی بچی کا گلا دبا دیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم شیر خوار بچی کے قتل کے بعد فرار ہوچکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق بارش کے آنے پر صحن سے کمرے میں جاتے ہوئے بچی نے رونا شروع کردیا، جس پر ملزم نے طیش میں آ کر شیر خوار اور معصوم بچی کا گلا دبا دیا جس سے وہ موقعے پر جاں بحق ہوگئی۔ملزم کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل غیرت کے نام پر 2 بیٹیاں قتل ہوگئیں۔ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں شقی القلب باپ نے جواں سال بیٹیوں کو زہر دے دیا اور قتل کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش بھی کی۔

شقی القلب باپ نے گزشتہ ماہ غیرت کے نام پر 2 جوان بیٹیوں کو زہر دے کر جان سے مار دیا، جس کے بعد واقعے کو حادثہ ظاہر  کرنے کیلئے دونوں بیٹیوں کو کرنٹ لگایا تاکہ بیٹیوں کے کرنٹ لگنے سے مر جانے کا تاثر دیا جاسکے۔

Related Posts