شاندار بیٹری، جدید کیمرا اور جدید ٹیکنالوجی! ریڈمی کا نیا کم قیمت فون متعارف

تازہ ترین

تازہ ترین

Redmi introduces new budget phone with powerful battery and excellent camera
ONLINE

بیجنگ: چینی اسمارٹ فون بنانے والی مشہور کمپنی ریڈمی نے ایک نیا بجٹ فون متعارف کرایا ہے جسے طاقتور بیٹری، جدید کیمرا اور جدید ترین فیچرز کی بدولت ایک متاثر کن فون قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے نیا فون ریڈمی کے 90 پرو میکس کے نام سے متعارف کرایا ہے، جس میں 9پوائنٹ 6 انچ کی بڑی اسکرین اور 7560 ایم اے ایچ کی مضبوط بیٹری دی گئی ہے۔

یہ فون دو مختلف ماڈلز میں دستیاب ہے ایک میں 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری جبکہ دوسرے میں 16 جی بی ریم اور 512 جی بی میموری شامل ہے۔

فون کے پچھلے حصے میں تین کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جن میں ہر ایک 50 میگا پکسل کا ہے، جبکہ 32 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا سیلفی کے لیے دیا گیا ہے۔

کمپنی نے کیمرا ٹیکنالوجی کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے جس کے باعث تصویر کی کوالٹی پہلے سے کہیں بہتر ہو گئی ہے۔

آڈیو ٹیکنالوجی کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے جس میں بہتر اسپیکرز اور اضافی بفرز شامل کیے گئے ہیں تاکہ آواز صاف اور بھرپور محسوس ہو۔ اسی طرح کیمرا کے ساتھ بھی علیحدہ بفرز نصب کیے گئے ہیں تاکہ ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران استحکام برقرار رہے۔

ریڈمی کے نئے فون میں جدید اسکرین ٹیکنالوجی اور تھری ڈی فنگر پرنٹ سینسر بھی شامل کیا گیا ہے۔

فون میں استعمال ہونے والی چِپ ٹیکنالوجی کو اینڈرائیڈ 16 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے، جسے کمپنی کی اب تک کی سب سے جدید پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

فی الحال یہ فون صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت مختلف ماڈلز کے لحاظ سے مقرر کی گئی ہے۔ سب سے کم قیمت والا ماڈل 1 لاکھ 58 ہزار روپے جبکہ اعلیٰ ماڈل 2 لاکھ 10 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ریڈمی جلد ہی یہ فون دیگر ممالک، بشمول پاکستان میں بھی فروخت کے لیے پیش کرے گی، جہاں قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔

یہ نیا فون اپنی خصوصیات کے لحاظ سے ریڈمی کے اب تک کے سب سے طاقتور بجٹ فونز میں شمار کیا جا رہا ہے۔

Related Posts