رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کا ابوظہبی میں مزاحیہ رول پلے! سیاحتی اشتہار سے مداح محظوظ

تازہ ترین

تازہ ترین

Ranveer & Deepika’s hilarious Abu Dhabi roleplay
ONLINE

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف جوڑے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے حال ہی میں ابوظہبی میں ایک مزاحیہ اور دلچسپ رول پلے ویڈیو کے ذریعے مداحوں کو محظوظ کر دیا۔

یہ ویڈیو دراصل ابوظہبی کے سیاحتی مہم کے لیے تیار کی گئی ایک اشتہاری مہم کا حصہ ہے جس میں دونوں فنکاروں کی قدرتی کیمسٹری اور مزاحیہ انداز کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ڈنر ڈیٹ کے دوران رنویر سنگھ مزاحیہ انداز میں دپیکا سے پوچھتے ہیں کہ کیا تم میرے پیچھے ابوظہبی تک آ گئی ہو؟ اور ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ آج کی رات ہم کسی رومانوی فلم میں ہیں یا جاسوسی کہانی میں؟

دپیکا ایک لفافہ ان کے ہاتھ میں دیتی ہیں کہ جسے رنویر ڈیٹ‘‘ قرار دیتے ہیں تو وہ ہنستے ہوئے کہتی ہیں کہ شاید میں چھٹیوں پر آئی ہوئی ایک ڈبل ایجنٹ ہوں۔

ویڈیو کے اختتام پر ایک خوبصورت ڈنر سین دکھایا گیا ہے، جہاں دپیکا رنویر کو ایک کوسٹر دیتی ہیں جس پر لکھا ہوتا ہے ہیپی اینیورسری۔

Abu Dhabi Diaries ft. Deepika Padukone and Ranveer Singh.
byu/EfficientHospital900 inBollyBlindsNGossip

رنویر سنگھ اس لمحے کو مزید دلکش بنانے کے لیے کہتے ہیں کہ تم آج بہت حسین لگ رہی ہو جس پر دپیکا برجستہ جواب دیتی ہیں اور تم بالکل ایسے لگ رہے ہو جیسے جیمز بانڈ شیو کرنا بھول گیا ہو۔

یہ مکالمہ سن کر رنویر سنگھ ہنسی پر قابو نہیں رکھ پاتے اور کہتے ہیں کہ بی بی، تم مجھے ہنسنے پر مجبور کر دیتی ہو، میں کردار میں کیسے رہوں؟ یہ رول پلے کچھ زیادہ ہی چیسی ہے۔

ابوظہبی ٹورازم کی یہ مہم جو ایکسپیرینس ابوظہبی کے نام سے جاری ہے، اس کا مقصد شہر کے رومانوی، مہماتی اور خاندانی تفریحی پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے۔

اس اشتہار میں دونوں فنکاروں کے حقیقی رشتے کی جھلک اور ان کے مخصوص اندازِ مزاح کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔

اس مہم کے تحت پہلے بھی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو ابوظہبی کے مختلف مقامات جیسے لوو ابوظہبی میوزیم اور شیخ زاید گرینڈ مسجد کی سیر کرتے ہوئے دکھایا جا چکا ہے، جو اس سیاحتی مہم کو مزید پرکشش اور یادگار بناتا ہے۔

Related Posts