لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنی سابقہ انسٹا اسٹوری کی وضاحت پیش کرتے ہوئے منگنی سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تردید کردی۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے گزشتہ دنوں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں دو بزرگوں کے درمیان مسکراتے ہوئے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Naseem Shah Insta Story.. pic.twitter.com/2Px8KeatBH
— Nawaz ???????? (@Rnawaz31888) April 1, 2023
اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس نے انہیں بہترین سے نوازا۔بس پھر کیا تھا، پہلے حارث رؤف، شان مسعود، شاداب خان اور پھر شاہین شاہ آفریدی کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی شادی اور منگنی کے حوالے سے چِہ می گوءِیاں شروع ہوگئیں۔
نسیم شاہ نے وضاحتی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ آخری تصویر جو میں نے پوسٹ کی وہ میرے نکاح یا منگنی کی نہیں تھی، شکر گزار ہونے کا مطلب صرف کسی رشتے میں منسلک ہونا نہیں، براہ مہربانی اسے غلط سمجھنا بند کریں۔
یہ بس گھر والوں کے ساتھ افطار کی ایک تصویر تھی، مجھے امید ہے کہ اب سب واضح ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ نسیم شاہ ان دنوں اپنے آبائی علاقے لوئردیر میں ہیں، جہاں ان کی آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے گرین سگنل مل گیا
جس کے بعد انہوں نے اپنی والدہ کی قبر پر بھی حاضر دی تھی۔یاد رہے کہ ماضی میں ایک انٹرویو میں کرکٹر نے کہا تھا کہ وہ اپنے والد کی مرضی سے شادی کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








