ویرات کوہلی نے نیا ٹیٹو بنوالیا، اس کے پیچھے کونسا راز ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ویرات کوہلی نے نیا ٹیٹو بنوالیا، اس کے پیچھے کونسا راز ہے؟
ویرات کوہلی نے نیا ٹیٹو بنوالیا، اس کے پیچھے کونسا راز ہے؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور زبردست بلے باز ویرات کوہلی بہترین بیٹنگ سے متعلق کون نہیں جانتا، انہوں نے اپنی کرکٹ کے ساتھ ساتھ اپنی شخصیت، باڈی اور فیشن پر بھی کافی کام کیا ہے۔

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے حال ہی میں آئی پی ایل کی شروعات سے پہلے اپنے سیدھے بازو پر ایک نیا ٹیٹو بنوایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہی ہیں،کوہلی کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کے ٹیٹو کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ نیا ٹیٹو ویرات کی روحانیت کی عکاسی کرے گا، یہ ڈیزائن تمام چیزوں کے باہمی تعلق کی نمائندگی ہے۔اس ٹیٹو کو بنانے والے آرٹسٹ سنی بھانوشالی نے بتایا کہ کوہلی اپنے پرانے ٹیٹو کو چھپانے کے لیے ایک نیا ٹیٹو بنوانا چاہتے تھے۔

سنی بھانوشالی نے کہا کہ یہ واضح تھا کہ یہ ٹیٹو کوہلی کے لیے بہت معنی رکھتا ہے اور وہ اسے صحیح طریقے سے بنوانے کے لیے کافی پرعزم تھے اس لیے انہوں نے اپنے دل اور روح کو اس ڈیزائن میں ڈالا اور اسے مکمل کیا۔

مزید پڑھیں:ویرات کوہلی نے ممبئی میں ایک اور مہنگا ترین بنگلا خرید لیا

واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان کے بازو پر بنا یہ ٹیٹو کِھلے ہوئے ایک پھول کی پنکھڑیوں کی طرح نظر آتا ہے جس کے قریب خوبصورت ڈیزائن بنایا گیا ہے۔

Related Posts