عمران خان کی رہائی: وزیر اعظم نے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کی رہائی: وزیر اعظم نے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا
عمران خان کی رہائی: وزیر اعظم نے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قانونی ٹیم کو وزیر اعظم ہاؤس میں طلب کر لیا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے ملاقات کی، اس دوران سپریم کورٹ کے فیصلے اور عمران خان کو ریلیف دینے کے معاملے پر مشاورت کی گئی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ وفاقی حکومت کا موقف سامنے لائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس میں موجودہ صورتحال پر اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا، انہوں نے سپریم کورٹ سے عمران خان کو ریلیف ملنے کے بعد اتحادی قائدین سے رابطہ بھی کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے موجودہ صورتحال پر مولانا فضل الرحمان اور دیگر قائدین ملاقات کریں گے، اتحادی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی اور قومی سلامتی کمیٹی میں لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیدی،فوری رہا کرنے کا حکم

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی نیب ہاتھوں گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے کر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

Related Posts