“نکی جی ہاں”، “رقاصہ”، “ہمایوں گجر” اور “شہزادہ” جیسی سپرہٹ فلموں کے مصنف محمد کمال پاشا انتقال کرگئے۔
معروف مصنف محمد کمال پاشا کے بیٹے عبداللہ پاشا کے مطابق وہ گزشتہ کئی مہینوں سے برین اسٹروک اور برین ڈیمیج جیسے سنگین امراض میں مبتلا تھے۔
عبداللہ نے بتایا کہ مرحوم گزشتہ کئی مہینوں سے بیمار تھے اور لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج تھے۔
کمال پاشا معروف فلم رائٹر اور ہدایتکار انور کمال پاشا کے صاحبزادے تھے، انہوں نے 300 کے قریب فلموں کے سکرپٹ لکھے، کمال پاشا کی لکھی گئی فلمیں بے حد مقبول ہوئیں۔
حکومت پنجاب نے ان کی مالی مدد کی اور انہیں پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک فراہم کیا۔
سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی نے سروسز اسپتال میں ان کی عیادت کے دوران یہ چیک ان کے حوالے کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








