کراچی میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 میں شائقینِ فن و موسیقی کی دلچسپی بڑھتی جارہی ہے۔ اسی سلسلے میں معروف گلوکار سجاد علی 22 نومبر کو آرٹس کونسل کراچی میں ایک خصوصی کنسرٹ کرنے جا رہے ہیں جس کے لیے وی آئی پی ٹکٹس پہلے ہی مکمل طور پر فروخت ہو چکی ہیں۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ اب صرف جنرل کیٹیگری کی چند ٹکٹس باقی رہ گئی ہیں، جو 5000 روپے میں دستیاب ہیں۔ شہریوں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ کنسرٹ کی مقبولیت کے باعث فوری طور پر اپنی نشستیں یقینی بنالیں۔
تقریب رات 8 بجے شروع ہوگی اور توقع ہے کہ سجاد علی اپنے مشہور گیتوں سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔
سجاد علی! تین دہائیوں پر مشتمل بے مثال کیریئر
سجاد علی پاکستان کے ان چند فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے نہ صرف موسیقی میں اپنی الگ پہچان بنائی بلکہ نسل در نسل سامعین کے دل جیتے۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کم عمری میں کیا اور ابتداء سے ہی کلاسیکی موسیقی کی تربیت حاصل کی۔
سجاد علی کی مقبولیت کا آغاز 90 کی دہائی میں ہوا مگر آج تک ان کے گیت فلمی، پاپ اور نیم کلاسیکل موسیقی کے نمائندہ مثال سمجھے جاتے ہیں۔
موسیقی کے ساتھ ساتھ وہ کمپوزر، لیرکس رائٹر اور ویڈیو ڈائریکٹر کے طور پر بھی اپنا مقام رکھتے ہیں۔
ان کے کنسرٹ ہمیشہ شائقین کی بھرپور شرکت نظر آتی ہے اسی لیے توقع کی جا رہی ہے کہ آرٹس کونسل کا ایمفی تھیٹر شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








