ریپبلکنز کی جیت، اسپیکر نینسی پلوسی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

ریپبلکنز کی جیت، اسپیکر نینسی پلوسی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان
ریپبلکنز کی جیت، اسپیکر نینسی پلوسی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی ایوانِ نمائندگان پر ری پبلکنزکے کنٹرول کے بعد ڈیموکریٹ اسپیکرعہدہ چھوڑنے پرمجبور ہوگئیں، نینسی پلوسی نے جنوری میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

امریکی ایوان نمائندگان کی پہلی خاتون اسپیکر نینسی پلوسی نے ڈیموکریٹ پارٹی سربراہ کے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

نینسی پلوسی نے اعلان کیا کہ وہ جنوری میں ایوان میں ری پبلکنز کے کنٹرول سنبھالنے پر عہدہ چھوڑ دیں گی، اب وقت آگیا ہے کہ نئی نسل ڈیموکریٹک کی قیادت کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹوئٹر کے دفاتر بند، ملازمین کی بڑی تعداد نے استعفیٰ دیدیا

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 20 سال سے پارٹی کی قیادت کرنے والی نینسی پلوسی نے کہا کہ وہ ایوان سے ریٹائر نہیں ہوں گی اور سان فرانسسکو کی نمائندگی کرتی رہیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس کی جانب سے ممکنہ طور پر اسپیکر نینسی پلوسی کی جگہ نیویارک کے نمائندے حکیم جیفریز کا انتخاب کیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کانگریس کی جانب سے پارٹی قیادت کیلئے پہلے سیاہ فام شخص حکیم جیفریز کا انتخاب ایک ممکنہ تاریخی اقدام ہوگا۔

دوسری جانب ری پبلکنز نے اپنی پارٹی سے اسپیکر لگانے کیلئے تیاری شروع کردی ہے، ایسا ہونے کی صورت میں صدر جو بائیڈن کو قانون سازی میں سخت مشکلات کا سامنا ہوگا۔

 

Related Posts