لاہور: مشہور ومعروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ریکارڈ کی گئی ویڈیو پر مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانے میں حریم شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست دی گئی ہے جس میں کہا درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حریم شاہ نے جو ہوائی فائرنگ کی تھی، اس کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔
تھانہ انار کلی لاہور میں دائر کی گئی درخواست میں ایڈووکیٹ چوہدری آصف نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ہوائی فائرنگ کے باعث کسی بھی پاکستانی شہری کے زخمی ہوجانے کا خدشہ تھا۔ پولیس نے واقعے پر تفتیش شروع کردی۔
قبل ازیں سن 2019ء میں حریم شاہ کی ایک ویڈیو میں ٹک ٹاک اسٹار فائرنگ کرتی نظر آئیں تاہم ایڈووکیٹ چوہدری آصف نے اسی ویڈیو پر درخواست دائر کی ہے یا انہیں کوئی نئی ویڈیو نظر آئی، یہ فی الحال واضح نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 2 سال قبل متعدد سوشل میڈیا صارفین نے حریم شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ہوائی فائرنگ پر شدید تنقید کی۔ عمران حسن نامی صارف نے کہا کہ حریم شاہ نے قانون توڑ کر کھلے عام ہوائی فائرنگ کی۔ کیا کوئی حریم سے سوال بھی پوچھ سکتا ہے؟
https://twitter.com/imranhworld/status/1189611445287342083
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ان کی وجہ سے ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں۔
اپنے انٹرویو میں 2 ماہ قبل حریم شاہ نے شیخ رشید احمد کی شادی سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میری وجہ سے ابھی تک شیخ رشید کی شادی نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں: شیخ رشید نے میری وجہ سے شادی نہیں کی، حریم شاہ نے نیا دھماکہ کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








