لاہور کے علاقے گلبرگ کے نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دھویں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے دوران 180 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 5افراد زخمی ہوگئے تھے، جن می سے 1 شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائٹرز اور فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو کارروائی شروع کردی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو جلد کنٹرول کرلیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر آگ ہوٹل کے بیس منٹ میں لگی تھی۔
ریسکیو ورکرز کو بھڑکتی ہوئی آگ اور تیز دھویں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جس وقت آگ لگی، اس وقت ہوٹل میں نجی کالج کا ایونٹ جاری تھا۔ آتشزدگی کے باعث درجنوں افراد ہوٹل میں پھنس گئے تھے جنہیں ریسکیو کیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








