پاکستانی باکسر سمیر خان کی جانب سے ایسا شائستہ عمل کیا گیا جس نے نہ صرف عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ بھارتی عوام کے دل بھی جیت لیے۔
پاکستانی باکسر نے زمین پر گرے ہوئے ہوئے بھارتی پرچم کو اٹھا کر میز پر رکھ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہے۔
یہ محض ایک سادہ سا عمل تھا، لیکن اس میں انسانی وقار اور کھیل کی اصل روح کی عکاسی واضح طور پر نظر آئی، یہ پاکستان سے نفرت کرنے والے بھارتیوں کو بھی کرارا جواب تھا۔
یہ اقدام خاص اہمیت اختیار کر گیا کیونکہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی جاری تھی۔ کھلاڑی کے اس عمل نے یہ پیغام دیا کہ کھیل میں بھائی چارہ، باہمی احترام اور انسانیت کی قدر سرحدوں سے بالاتر ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی باکسر کے اس اقدام کو حقیقی کھیلوں کی روح اور باہمی احترام کی بہترین مثال قرار دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








