وزیراعظم اسکیم کے لیپ ٹاپ واپس کریں ورنہ؛ رقم ذمہ داروں سے وصول کی جائے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذیلی اجلاس میں ایک حیران کن انکشاف ہوا کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے دوسرے مرحلے کے تحت فراہم کردہ 1011 لیپ ٹاپ ریکارڈ سے غائب ہیں۔

آڈٹ حکام نے بتایا کہ ان میں سے 784 لیپ ٹاپ واپس مل گئے ہیں لیکن 227 لیپ ٹاپ اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس غفلت سے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے مگر تاحال ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں 179 لیپ ٹاپ کے ڈیٹا میں مسئلہ تھا جو اب کم ہوکر 143 رہ گیا ہے۔ فی الحال صرف کراچی اور گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کے معاملات کی تحقیقات جاری ہیں۔

کمیٹی نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ایک ماہ کے اندر تمام لیپ ٹاپ واپس کیے جائیں ورنہ نقصان کی رقم ذمہ داروں سے وصول کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے یہ لیپ ٹاپ اسکیم طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی طرف راغب کرنے کے لیے شروع کی تھی۔ ان لیپ ٹاپس کے غائب ہونے سے طلبہ اور پورے ملک میں تشویش پائی جاتی ہے۔

Related Posts