پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے گرین کریڈٹ پروگرام شروع کیا ہے جس کے ذریعے وہ لوگ جو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی نشاندہی کریں گے، انہیں مالی انعام دیا جائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے ہر سال ہزاروں بچے بیمار ہوتے ہیں اور ان کی صحت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔
اس پروگرام میں جو کوئی بھی ایسی گاڑی کی نشان دہی کرے گا جو فضائی آلودگی پھیلاتی ہے اسے 10 ہزار روپے کا گرین کریڈٹ ملے گا۔ یہ پروگرام پاکستان میں ماحول کی حفاظت کے لیے اب تک کا سب سے کامیاب اور مؤثر منصوبہ سمجھا جا رہا ہے۔
فضائی آلودگی سے سالانہ ہزاروں بچے ہلاک ہوتے ہیں
آپ کی نشاندہی بچا سکتی ہے کئی بچوں کی جان۔۔! pic.twitter.com/K54j9VG99s— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) October 3, 2025
پنجاب حکومت کے ایک اشتہار میں ایک بچے کی تصویر دکھائی گئی ہے جس کے پھیپھڑے آلودہ ہوا کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس تصویر میں بائیں جانب ایک گاڑی سے نکلنے والا کالا دھواں فضائی آلودگی کی شدت کو ظاہر کر رہا ہے، جب کہ دائیں طرف ایک گاڑی پودوں سے ڈھکی ہوئی ہے جو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول دکھاتی ہے۔
یہ اقدام نہ صرف ہوا کو صاف کرنے میں مدد دے گا بلکہ ہمارے ماحول کو بھی محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اس پروگرام کے بارے میں مزید معلومات یا شکایات کے لیے پنجاب حکومت نے ہیلپ لائن نمبر 1373 فراہم کیا ہے۔
آپ پروگرام کی تفصیلات ویب سائٹ www.greencredit.punjab.gov.pk پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








